Home / اہم خبریں / اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کا چنار فری ڈائیلائسز سینٹر بھمبر کا دورہ، چنار فری ڈائیلائسز سینٹر بھمبر آزاد کشمیر کا منفرد اور مثالی ادارہ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بھمبر بینش جرال

اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کا چنار فری ڈائیلائسز سینٹر بھمبر کا دورہ، چنار فری ڈائیلائسز سینٹر بھمبر آزاد کشمیر کا منفرد اور مثالی ادارہ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بھمبر بینش جرال

بھمبھر (بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر بھمبر بینش جرال نے آج چنار فری ڈائیلائسز سینٹر بھمبر کا دورہ کیا انہوں نے سینٹر میں موجود مریضوں سے ملاقا ت کی، تنظیم کے صدر غلام احمد چوہدری اور سینئر نائب صدر چوہدری عتیق الرحمن برسالوی نے انہیں سینٹر کا تفصیلی دورہ کروایا اور انہیں 10سالہ کا رکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ایم ایس بھمبر ڈاکٹر محبوب احمد چوہدری، تنظیم کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری چوہدری محمد امجد اور چوہدری محمد فاروق احمد بھی موجود تھے۔ بینش جرال نے ادارے میں مو جود مریضوں سے ملاقات کی ان سے سنٹر کی جانب سے فراہم کی جانیوالی فری سہولیات کے میں بارے آگاہی لی۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی اور سہولیات پر اطمینان قلب حاصل کرتے ہو ئے کہا کہ چنار فری ڈائیلائسز سینٹر بھمبر آزاد کشمیر کا منفرد اور مثالی ادارہ ہے۔ جو اپنے مریضوں کو خوبصورت ماحول میں بہتری اور جدید فری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے تمام کشمیری و پا کستانی خواتین و حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس فلاحی ادارے چنار فری ڈائیلائسز سینٹر بھمبر کو اس ماہ رمضان میں زکو ۃ، عطیا ت، خیرات، فطرانہ اور صدقات دیں اور اس ادارے کیساتھ مزید تعاون کریں ۔ محتر مہ بینش جرال نے تنظیم کے عہد یداران کو خراج تحسین پیش کیا اور ادارے کی ماہانہ ممبر شپ بھی حاصل کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

امریکا اور ایران کے درمیان فریم ورک معاہدہ عالمی امن کے لیے مثبت پیش رفت ہے، گیانچند ایسرانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی، گیانچند ایسرانی نے امریکا اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے