تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پولیس ویلفیئر اور محکمہ صحت کے مشترکہ تعاون سے پولیس لائن نوشہرو فیروز میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پولیس ویلفیئر اور محکمہ صحت کے مشترکہ تعاون سے پولیس لائن نوشہرو فیروز میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) پولیس ویلفیئر اور محکمہ صحت کے مشترکہ تعاون سے پولیس لائن نوشہرو فیروز میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں محکمہ پولیس کے ملازمین کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی فری چیک اپ کروائے اور مفت ادویات حاصل کیں فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر حاکم علی جوکھیو، ڈاکٹر مظہر حسین سھتو، ڈاکٹر سجاول اور ڈاکٹر عبدالوحید نے 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات اور مفید مشورے دیے فری میڈیکل کیمپ کا جائزہ لیتے وقت ایس ایس پی نوشہرو فیروز ریٹائرڈ کیپٹن طارق ولایت نے مریضوں سے بات چیت کی اور ڈاکٹرز کی خدمات کو سراہا میڈیکل کیمپ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظہر کلہوڑو بھی موجود تھے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے