نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ضلع بھر میں منشیات فروش ملزمان، سماج دشمن عناصر، روپوش و اشتہاری ملزمان، اور جرائیم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری سی آئی اے پولیس نوشہرو فیروز نے دوران گشت خفیہ و جاسوس اطلاع پر نیئر چھنڈن موری کنڈیارو میں کاروائی کرکے ایک منشیات فروش ملزم ایم پیارو گھانگرو کو گرفتار کرکے ملزم سے 4 بوتل شراب برآمد کرکے ملزم کیخلاف کنڈیارو تھانے میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے دریا خان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ایک رپوش اشتہاری ملزم جان ایم آرائیں کو گرفتار کرلیا ملزم دریا خان تھانے کے ایک مقدمہ میں روپوش تھا مورو پولیس نے خفیہ اطلاع پر پھڑدو موری کے قریب کاروائی کرکے دو سماج دشمن عناصر کو گٹکا سمیت گرفتار کرکے ملزمان سے مضر صحت گٹکا سپاریوں کے 200 پیسسز ایک عدد موٹرسائیکل دو موبائل فون اور تین ہزار نقدی برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مورو تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
![]()