تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دورہ جنوبی افریقہ کے لئے پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

دورہ جنوبی افریقہ کے لئے پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (بیورو رپورٹ) چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے دورۂ جنوبی افریقا کیلئے قومی ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا، بسمہ معروف قیادت کریں گی۔ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے دورۂ جنوبی افریقا کیلئے بسمہ معروف کی قیادت میں 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں ناہیدہ خان، جویریہ رؤف، سدرہ امین، جویریہ ودود، عمیمہ سہیل، ندا ڈار، عالیہ ریاض، کائنات امتیاز، سدرہ نواز، ثناء میر، نشرح سندھو، ڈیانا بیگ، ایمن انور اور رامین شمیم شامل ہیں۔ ٹی 20 ٹیم میں ناہیدہ خان کی جگہ ارم جاوید کو شامل کیا گیا ہے، جنوبی افریقا کیخلاف سیریز آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ کا حصہ ہے، پاک جنوبی افریقا خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 6 مئی کو کھیلا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے کمشنر آفس فیصل آباد میں اہم اجلاس،

چوہدری جہانزیب صفدر شاکر کی عوامی و سیکیورٹی تجاویز کو سراہا گیا. فیصل آباد (ایڈیٹر نیوز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے