کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر ریٹائرڈ بشیر احمد کی سربراہی میں اتھارٹی کی ٹیم نے سرکی روڈ پر ملک پوڈر اور مختلف جوسز کے ڈسٹری بیوٹرز کے گوداموں اور دکانوں کا معائنہ کیا، ڈسٹری بیوٹرز کے پاس رجسٹریشن نہ ہونے کے باعث انہیں انتباہ جاری کیا گیا، ٹیم نے نمکو اور چپس بنانے والی دو فیکٹریوں کا معائنہ بھی کیا اور فیکٹریوں کی ابتر صورتحال پر وارننگ ایشو کرتے ہوئے ایک فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فیکٹری مالکان، فوڈ پوائنٹس، ہوٹلوں، دکانوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے ڈسٹری بیوٹرز کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ صحت وصفائی کی صورتحال بہتر بنائیں ، بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فیکٹری اور ہوٹل وغیرہ سیل کردیئے جائیں گے۔
![]()