Home / اہم خبریں / بلدیہ میہڑ کے سرکاری ملازم کا 6 سالہ بیٹے کے علاج کے لئے وفاقی و صوبائی حکومت سے علاج کا مطالبہ

بلدیہ میہڑ کے سرکاری ملازم کا 6 سالہ بیٹے کے علاج کے لئے وفاقی و صوبائی حکومت سے علاج کا مطالبہ

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ شہر کا رہائشی میونسپل کمیٹی کے ملازم نواب میمن کا 6 سالہ معصوم بیٹا ذیشان علی میمن گذشتہ 4 سالوں سے بیماری میں مبتلا ہے نواب میمن نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں غریب اور میونسپل کمیٹی کا ایک چھوٹا سا ملازم ہوں میرا معصوم بیٹا ذیشان علی میمن بیماری میں مبتلا ہے بیٹے کے علاج کے لیے سندھ کے مختلف ہسپتالوں سے علاج کروایا ہے ڈاکٹر کبھی پولیو کا موضی مرض، کبھی دماغ پر اثر، تو کبھی معذوری ظاہر کر رہے ہیں سندھ کے بڑے بڑے ہسپتالوں سے علاج کروالیا لیا ہے مگر غربت کے باعث علاج مکمل نہیں ہوسکتا ڈاکٹروں کے باعث بیٹے کا علاج نوابشاه اور کراچی ہسپتال سے بہتر علاج ملے گا علاج کے لیے میرے پاس پیسے نہیں ہیں میونسپل کمیٹی میہڑ کے ملازم نواب میمن نے مزید کہا کتنی بار حلقہ کے منتخب نمائندے سابق صوبائی وزیر ایم پی اے فیاض علی بٹ کو مدد کے لیے درخواست دی ہے ایم پی اے فیاض علی بٹ نے علاج کرانے کی یقین دہانی کرائی مگر متعدد برس گذر گئے مگر کوئی مدد نہی کی گئی ڈاکٹروں کی طرف سے پولیو کا شک ظاہر کرنے کے باوجود کوئی ڈاکٹر نہیں پہنچا، میری وزیر اعظم پاکستان عمران خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور حلقہ کے منتخب نمائندوں اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا خدرا نوٹس لے کر میرے معصوم بچے کا بڑی ہسپتال سے علاج کروا کے میرے معصوم بچے کی زندگی بچائی جائے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے