تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عنقریب ایسی تمام صنعتوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی جو ماحولیات کو خراب کرنے میں شامل ہوں گی۔ صوبائی وزیر ماحولیات و ماحولیاتی تبدیلی نوابزادہ محمد تیمور تالپور

عنقریب ایسی تمام صنعتوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی جو ماحولیات کو خراب کرنے میں شامل ہوں گی۔ صوبائی وزیر ماحولیات و ماحولیاتی تبدیلی نوابزادہ محمد تیمور تالپور

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی وزیر ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا کہ صنعتیں اپنا فضلہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے سمندر میں بہائیں یا ری سائیکلنگ کریں۔ وہ آج سندھ کے تمام صنعتی زون کے نمائندہ ایسوسی ایشن ‘آباد‘ کراچی واٹر بورڈ‘ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی‘ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، کے پی ٹی اور دیگر متعلقہ ادارے شامل تھے کہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ورنہ عنقریب ایسی تمام صنعتوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی جو ماحولیات کو خراب کرنے میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اس لئے فوری طور پر سخت اقدامات سے گریز کر رہے ہیں لیکن ہمیں اپنے عوام صوبہ اور کراچی کے شہریوں کی صحت اور ماحولیات کی بھی فکر ہے اس لئے ہم آخری دفعہ وارننگ دے رہے ہیں آپ لوگ خود ہی قانون کی پابندی کریں بجائے اس کہ ہم قانون پر عمل کرائیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے سیکریٹری ماحولیات اور ڈی جی سیپا کو فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کو خط لکھنے کو کہا تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جاسکے کہ ڈی ایچ اے واٹر کمیشن کے احکامات پر کس حد تک عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اوپن ڈور پالیسی سب کیلئے ہے لیکن ماحولیاتی قوانین کی پاسداری بھی سب پر لازم ہے۔ اجلاس کے مختلف شرکاء نے سندھ انوائرنمنٹ کوالٹی اسٹینڈرڈز کو ریویو کرنے کی استدعا کی تاکہ صنعتیں بہتر کام کرسکیں اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (سیپا) نعیم احمد مغل نے کہا کہ اس طرح کی شکایتیں ہم بہت عرصے سے سنتے آرہے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے قوانین پرجلد از جلد اور پورا عمل کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے