جھنگ (بیورو رپورٹ) حضرت پیر عبدالرحمن عالیہ سلطان الاولیاء، سخی سلطان حضرت پیر عبدالرحمن (تابعی) رضی اللہ عنہ جن کا مزارِ اقدس ضلع جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں واقع آپکا سالانہ عرس مبارک ہر سال31 مارچ کو منعقد ہوتا ہے جس میں ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مند شرکت کرتے ہیں اور مزار مبارک پر حاضری دے کر روحانی فیض سے مالا مال ہوتے ہیں۔ عرس میں محفل نعت، محفل سماع اور علماء کرام کے خطابات ہوتے ہیں ملک بھر سے نامور نعت خواں فرحان علی قادری رضوی اور مشہور معروف قوال راحت سخاوت فتح علی خان آف فیصل آباد نے اپنی حاضری پیش کی۔ یہاں پر بہت سارے اولیائے کرام کی چلہ گاہ موجود ہیں جن میں حضرت شہباز قلندر مروندی، حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی، حضرت سلطان باھو، بابا غلام فرید اور داتا گنج بخش کی چلہ گاہ موجود ہے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے اس محفل کے مہمانان گرامی جنہوں نے خصوصی شرکت کی مخدوم ساجد حسنین المعروف لاڈو شاہ، وائس چیئرمین پیر عبد الرحمن، مخدوم طیب شاہ جنرل کونسلر، مخدوم خضر عباس شاہ، مخدوم پیر فخر عباس شاہ، مخدوم فیصل عباس شاہ، استاد عمران حیدر شاہ، مخدوم شجاعت شاہ، مخدوم ذی حشم مہدی شاہ، مخدوم خضر شاہ، مخدوم زوار رضا مصطفی، ملک محمد مشتاق، ملک شعیب رضا، راجہ تصور عباس من جملہ عزیزم دوست احباب حضرت پیر عبدالرحمن موجود تھے اور سرکار کا سالانہ میلہ مورخہ 4 ,5 اور 6 اپریل کو لگایا جاتا ہے جس میں بہت سے لوگ شرکت کرتے ہیں اور مختلف پروگرامز سے لطف اندوز ہوتے ہیں جس میں لمبی کھیڈ اور کبڈی پیش پیش ہوتی ہیں لوگوں کی کافی تعداد اس سے محظوظ ہوتی ہے۔
![]()