تازہ ترین
Home / اسلام آباد / قومی دن کے موقع پر ہمیں کشمیری بھائیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جو طویل عرصے سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی

قومی دن کے موقع پر ہمیں کشمیری بھائیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جو طویل عرصے سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مسائل پر کامیابی سے قابو پالیا ہے تاہم ہمیں ملک کو سماجی اوراقتصادی لحاظ سے مستحکم بنانے کے لئے بھرپورکوششیں کرنا ہوں گی۔ یوم پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ایک ایسے معاشرے کے قیام کیلئے پُرعزم ہے جہاں ہرکوئی اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ قومی دن کے موقع پرہمیں اپنے ان کشمیری بھائیوں کوفراموش نہیں کرنا چاہیے جو طویل عرصے سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں اورمصائب ومشکلات میں زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ جس کے بعد مسلح افواج کی جانب سے پھول چرھائے گئے اور شاعر مشرق کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے سب سے اہم تقریب مسلح افواج کی پریڈ اسلام آباد میں جاری ہے، جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمرا ن خان مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر اہم سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات شریک ہیں۔ یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان اعزازی ہیں جب کہ آذر بائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کی فوج کے سربراہ، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے