تازہ ترین
Home / اسلام آباد / ملائیشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا

ملائیشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز عطا کردیا۔ ملائیشین وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جہاں صدر مملکت عارف علوی نے انہیں یہ اعزاز عطا کیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان ، وفاقی وزرا ، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، ارکان اسمبلی، ملائیشین مہمان اور غیرملکی سفیر بھی موجود تھے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی ایوان صدرآمد پر صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے معزز مہمان کا مرکزی دروازے پر استقبال کیا، اس موقع پر وزیر مہمان داری مخدوم خسرو بختیار بھی موجود تھے۔ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معززمہمان کو گلدستہ پیش کیا۔ تقریب سے قبل صدر مملکت اور ملائیشیا کے وزیراعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز سب سے پہلے 1959 میں ایران کے بادشاہ رضا شاہ پہلوی کو دیا گیا تھا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ، ترک صدر رجب طیب اردگان اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت اب تک یہ اعزاز 23 غیر ملکی شخصیات کو دیا جاچکا ہے ، ڈاکٹر مہاتیر محمد یہ اعزاز پانے والی 24 ویں شخصیت ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے