کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما رزاق باجوہ نے کراچی میں اچانک ہونے والی دہشت گردی پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعہ کے مبارک دن پر مولانا محمد عثمان تقی گاڑی کو نشانہ بنانے دوسری جانب نیپا چورنگی پر مولانا شہاب کو ڈرائیور اور گارڈ کے ساتھ شہید کیا گیا یہ دونوں واقعات ایک کی سلسلے کی کڑی ہیں ایسی دہشت گردی کا مقصد کراچی کو ایک بار پھر سے خون میں نہلانے کا بھارتی منصوبہ ہے جس کی میں شدید الفاظ مذمت کرتا ہوں اللہ تعالی مفتی عثمان تقی کو دہشت گردی سے محفوظ رکھا سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام حکومت ہے پیپلز پارٹی نے صوبے کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے کراچی کو ایک بار پھر سے تباہ کیا جا رہا ہے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے وفاقی ادارے کراچی کو بچانے کے لئے آگے آئے کراچی کے دو کروڑ شہریوں کو پیپلز پارٹی کی حکومت کے حوالے نہ کیا جائے آج کے واقعہ میں شہید ہونے والے مولانا شہاب دین اور ان کے ڈرائیور اور گارڈ مولانا عثمان تقی کے گارڈ اور ڈرائیور کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں حکومت جلد از جلد دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دے۔
![]()