اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا جبکہ انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو ” پروٹون “ گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا نے پاکستان میں پروٹون گاڑی کا پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کر دیا ہے جبکہ مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کی بنی ہوئی گاڑی پروٹون تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔ سرمایہ کاری کانفرنس میں ملائیشیاء کی مختلف کمپنیوں اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان معاہدے ہوئے۔ مہاتیر محمد نے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں، ابتدائی طور پر ہم نے ذرعی اصلاحات سے کامیابی حاصل کیں، صنعت کاری کے ذریعے ملازمت کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، کسی بھی ملک کو ترقی کیلئے امن و استحکام ضروری ہے۔
![]()