تازہ ترین
Home / اسلام آباد / مہاتیر محمد کا وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کی بنی ہوئی گاڑی پروٹون تحفے میں دینے کا اعلان

مہاتیر محمد کا وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کی بنی ہوئی گاڑی پروٹون تحفے میں دینے کا اعلان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد دورہ پاکستان پر ہیں جہاں انہوں نے سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا جبکہ انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو ” پروٹون “ گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا نے پاکستان میں پروٹون گاڑی کا پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کر دیا ہے جبکہ مہاتیر محمد نے وزیراعظم عمران خان کو ملائیشیا کی بنی ہوئی گاڑی پروٹون تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔ سرمایہ کاری کانفرنس میں ملائیشیاء کی مختلف کمپنیوں اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان معاہدے ہوئے۔ مہاتیر محمد نے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں، ابتدائی طور پر ہم نے ذرعی اصلاحات سے کامیابی حاصل کیں، صنعت کاری کے ذریعے ملازمت کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، کسی بھی ملک کو ترقی کیلئے امن و استحکام ضروری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو پاکستان کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل صوبہ بنانے کے لیے حکومت اور ہواوے کے درمیان معاہدہ

شنگھائی، چین (نوپ نیوز انٹرنیشنل ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دورۂ چین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے