اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ نوازشریف نو سے دس بیماریوں میں مبتلا ہیں جن میں سے چار بیماریاں انتہائی خطرناک ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ میڈیکل بورڈ نے حکومت کو یہ تجویز دی تھی کہ نوازشریف کو ایسی جگہ رکھا جائے جہاں ان کی 24 گھنٹے نگہداشت ہو سکے۔ نجی نیوزچینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد حکومت کے رویئے میں مثبت تبدیلی نظر آئی ہے، وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نوازشریف کا بہترین علاج کرائی گی، ادھر آج بلاول بھٹو نے نواز شریف کے موقف کا دفاع کیا ہے مسلم لیگ ن کے موقف کا نہیں۔ حامد میر نے کہا کہ نواز شریف کو معلوم تھا کہ وہ جیسے ہی لندن سے پاکستان واپس آئے گے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا اس وقت مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کا رویہ سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے پہلے چھ ماہ ان کے لئے بہت مشکل تھے تاہم بھارت کے ساتھ کشیدگی کو ختم کرنے اور امن کی بات کرنے کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کا مثبت کردار اجاگر ہوا ہے۔
![]()