Home / اہم خبریں / معمولی تکرار پر چمچے ٹکرا گئے ایک شخص زخمی

معمولی تکرار پر چمچے ٹکرا گئے ایک شخص زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) معمولی تکرار پر چمچے ٹکرا گئے، دو افراد نے چمچے کے وار سے ہوٹل کے ملازم کا سر پھاڑ کر اسے لہولہان کردیا، زخمی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بس اسٹینڈ ڈیرہ کے قریب واقع ہوٹل چوہدری اسلم میں دو افراد نے معمولی تکرار پر ہوٹل کے ملازم پندرہ سالہ احسان اللہ ولد فیض اللہ مروت سکنہ انڈس کالونی کے سر میں دیگچے کا بڑا چمچ مار کر اس کا سر پھاڑ ڈالا جس سے وہ لہولہان ہو کر شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہوٹل میں موجود تھا کہ اس دوران ملزمان یاسر اور شیری دو بھائی ہوٹل کا گوشت موٹرسائیکل پر لے آئے اس دوران ان کے موٹرسائیکل کی چاپی کہیں گم گئی جس پر انہوں نے میرے اوپر الزام لگایا کہ تم نے چاپی نکالی ہے۔ اسی دوران تلخ کلامی پر وہ دونوں بھائی میرے اوپر حملہ آور ہوکر مجھے زخمی کردیا۔ پولیس نے دونوں بھائیوں کے خلاف رپورٹ درج کرلی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے