تازہ ترین
Home / اہم خبریں / برمل میں افغان فورسز کے ہاتھوں بے دردی سے وزیرستانیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ احمد زئی قبائل کی پریس کانفرنس

برمل میں افغان فورسز کے ہاتھوں بے دردی سے وزیرستانیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ احمد زئی قبائل کی پریس کانفرنس

جنوبی وزیرستان (رپورٹ: جنید وزیر) جنوبی وزیرستان احمد زئی وزیر قبائل مشران کا افغانستان میں قتل کئے گئے افراد کے حوالے سے پریس کانفرنس برمل میں افغان فورسز کے ہاتھوں بے دردی سے وزیرستانیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ افغان کٹھ پتلی حکومت کی یہ کارروائی ہمارے دلوں پر خنجر مارنے کی متراف ہے۔ اقوام متحدہ، ہیومن رائٹس کمیشن اور افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے سے تحقیقات کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔ واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔ افغان فورسز نے ہمیشہ سے قبائلیوں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا ہے۔ اپنے شہیدوں پر خاموش نہیں رہ سکتے، صوبائی حکومت، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ افغان کٹھ پتلی حکومت سے احتجاج کریں اگر حکومت نے اس واقعے کا نوٹس نہیں لیا تو ہم خود جاکر ان شہیدوں کا پوچھیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے لیے نئی اسپورٹس پالیسی 2026ء نافذ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت نے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے