تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاکستان اور چین نے جے ایف 17 تھنڈر کے جدید ترین ورژن ’’بلاک 3‘‘ کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی، پوری دنیا میں جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے

پاکستان اور چین نے جے ایف 17 تھنڈر کے جدید ترین ورژن ’’بلاک 3‘‘ کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی، پوری دنیا میں جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان اور چین نے جے ایف 17 تھنڈر کے جدید ترین ورژن ’’بلاک 3‘‘ کے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی ، جے ایف 17 تھنڈر اپ گریڈیشن کے بعد چوتھی نسل کے لڑاکا طیاروں سے بھی زیادہ جدید ہوجائے گا اور اپنی صلاحیتوں میں امریکی ایف 16، ایف/اے 18 اور ایف 15؛ روس کے سخوئی 27؛ اور فرانس کے میراج 2000 جیسے مشہور لڑاکا طیاروں تک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ایک ترک ویب سائٹ کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر تیار کیے جانے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کو بلاک 3 کا نام دیا گیا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر اپ گریڈیشن کے بعد چوتھی نسل کے لڑاکا طیاروں سے بھی زیادہ جدید ہوجائے گا۔ جے ایف 17 تھنڈر اپ گریڈیشن کے بعد اپنی صلاحیتوں میں امریکی ایف 16، ایف/اے 18 اور ایف 15، روس کے سخوئی 27، اور فرانس کے میراج 2000 جیسے مشہور لڑاکا طیاروں تک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ جے ایف 17 ’’بلاک 3‘‘ کا انجن زیادہ طاقتور ہوگا جس کی بدولت یہ آواز کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ رفتار (Mach 2.0+) سے پرواز کرسکے گا۔ اس میں خاص قسم کے کم وزن لیکن مضبوط مادّے استعمال کئے جائیں گے جو ایک طرف اس کا مجموعی وزن زیادہ بڑھنے نہیں دیں گے جبکہ دوسری جانب اسے دشمن ریڈار کی نظروں سے بچنے میں مدد بھی دیں گے۔ دوسری جانب عالمی جریدوں میں جے ایف 17 تھنڈر کی پہلی کامیاب ڈاگ فائیٹ کا خوب چرچا ہونے لگا ہے۔ بھارتی فضائیہ کو دھول چٹانے والے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر جیٹ نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ ملٹری ایوی ایشن ویب سائٹ دی ایوی ایشنسٹ کے مطابق مگ 21 طیارہ جے ایف 17 کا پہلا شکار ہے۔ امریکی آن لائن جریدے بزنس انسائیڈر کے مطابق جیسے ہی میڈیا میں بھارتی مگ گرانے کی خبریں آئیں جے ایف 17 کی تیاری میں معاونت فراہم کرنے والی چین کی کمپنی کے شیئرز کی قیمت صرف 5 منٹ میں 10 فیصد بڑھ گئی۔ بین الاقوامی میگزین دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاکستان چین کی تکنیکی اور لاجسٹیکل معاونت کے بغیر پاکستان سالانہ 25 جے ایف 17 تیار کرسکتا ہے۔ خود بھارتی اپنے جریدے دی ڈیفنس ورلڈ میں یہ بتاتے ہیں کہ 2017 میں جب امریکہ نے پاکستان کو ایف 16 دینے پر حیلے بہانے بنائے تو اسی وقت پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر کو اپنا فرنٹ لائین فائیٹر جٹ بنانے کی ٹھان لی۔ مشرقی ایشیاء کے آن لائن جریدے آئی کون کے مطابق جے ایف 17 اپنی پہلی حقیقی لڑائی جیت گیا۔ پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17 جنہوں نے پیرس ائرشو میں دھوم مچادی تھی۔ اس وقت ایک غیرملکی ٹی وی چینل نے جے ایف تھنڈر 17 کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا کہ پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17 طیارے کئی خصوصیات کے حامل ہیں جب کہ دنیا بھرمیں جے ایف تھنڈر 17 کے طیاروں کی طرح کم ہی طیارے ہیں جوکہ کسی بھی دوسری فضائیہ کے پاس ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جے ایف تھنڈر 17 پاکستان اپنے دوست ملک چین کے ساتھ مل کر بنا رہا ہے اور یہ دنیا کے کسی بھی بڑے لڑاکا طیارے کا نعم البدل ہوسکتے ہیں کیونکہ ان طیاروں میں ہرقسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت موجود ہے اوریہ طیارے کسی بھی جنگ کاپانسہ پلٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے