Home / اہم خبریں / کراچی میں امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس مریضوں کو مفت سروس فراہم کرے گی

کراچی میں امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس مریضوں کو مفت سروس فراہم کرے گی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس مریضوں کو مفت سروس فراہم کرے گی، حکومت سندھ نے امن فاؤنڈیشن سے ایک معاہدے کے تحت پہلی بار کراچی میں مفت ایمبولینس سروس شروع کردی ہے۔ ایمبولینس کی سہولت حاصل کرنے کے لئے اب امن فاؤنڈیشن کوئی معاوضہ مریض سے نہیں لے گی بلکہ اس آپریشن کے لیے آنے والے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔ اس سلسلے میں ابتدا میں حکومت سندھ نے امن فاؤنڈیشن کی 60 ایمبولینس کی خدمات کے لیے معاہدہ کیا ہے اس معاہدے کے بعد اب کوئی بھی صارف امن فاؤنڈیشن کے فون نمبر 1021 پرفون کرکے ایمبولینس کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔ کراچی میں امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کو مریضوں کیلیے مفت کرنے کیلیے پہلی بار اقدامات کیے گئے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر ایک لاکھ افراد پر ایک ایمبولینس لازمی ہوتی ہے مگرکراچی کی آبادی کے لحاظ سے صورتحال مختلف ہے۔ کراچی میں ہر 3 لاکھ افراد پر ایک ایمبولینس کی سہولت میسر ہے، اس حوالے سے حکومت سندھ نے کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت امن فاؤنڈیشن کی 200 مزید ایمبولینس سروسزکی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طورپر 60 بعدازاں رواں سال کے اختتام تک کراچی میں مزید 140 ایمبولینس چلائی جائیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے