کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر طارق حسن نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون اور جارحیت کو پاک فوج نے خاک میں ملادیا اور دندان شکن جواب دیکر قوم کی ترجمانی کا حق ادا کردیا جھوٹے بھارت کے نام نہاد سرجیکل ااسٹرائیک کا پول پوری دنیا پر واضح ہوچکا ہے ۔ بھارت پاکستان کی امن پسندی کو کمزور نہ سمجھے افواج پاکستان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے تحت ’’شکریہ پاک فوج ریلی‘‘ کے شرکاء سے کراچی پریس کلب پر کیا۔ جنرل سیکریٹری سندھ کنور ارشد علی خان ، انفارمیشن سیکریٹری سندھ محمد علی جعفری نے کہا کہ بھارت نفرت کی آگ بھڑکا رہا ہے لیکن اس کی اتنی ہمت کہ وہ پاکستان کو للکارے پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا جواب دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرے گی ۔ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری سندھ صادق شیخ ، شاہد عباسی اور عبدالقیوم خان نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی ہوش کے ناخن لے الیکشن جتنے کے چکر میں نفرت کی آگ کو بھڑکا رہا ہے پاک فوج کے چاک و چوبند ہے ۔ پاک فوج کسی بھی قسم کی دراندازی کا بھرپور جواب دے گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے تحت ’’شکریہ پاک فوج ریلی‘‘ صدر تا پریس کلب پر طارق حسین کی قیادت میں نکالی گئی۔ جس میں راؤ آس محمد، چاچا فقیر محمد، چیئرمین اسلم سندھی، محمد ارقم رضا، عبدالرحمن خانزادہ، پاسٹر افضل، فرحان وزیر، ہارون پطرس، سلیم قادری، کامران فاروقی، عمران راجپوت ، واصل خان، فرید قریشی، مروت ایڈوکیٹ، قیصر توحید، غنی داد خان، جمشید خان، ملک رافل جوک ، راشد، نثار سرحدی اور بڑی تعداد میں عہدیداران و کارکنان وعلماء مشائخ ونگ و وکلاء ونگ و یوتھ ونگ و لیبر ونگ نے شرکت کی اور اظہار خیال کیا اور پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔
![]()