میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاک بھارت کشیدگی بھارتی حکام ویزا نہ دینے پر میرپورخاص ڈویژن کی سرحد اس پار دو پاکستانی نو بہاتی دلہنوں کے بھارتی شوہر واپس بھارت جانے کی اڑان میں ہیں۔ بھارتی حکام نے دلہنوں کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔عمرکوٹ کے راجپوت خاندان کے تنراج سنگھ سوڈھو اور رنجیت سنگھ سوڈھو کی بیٹیوں کی شادیاں 22 فروری کو پاکستان کے ضلع عمرکوٹ میں ہوئی۔ شادی کے لیئے دولہے پاکستان پہنچے تھے۔ شادیاں بھارت کے صوبے راجھستان کے گاؤں بھیو کے دو نوجوانوں مھپال سنگھ اور وکرم سنگھ سے ہوئی تھی۔ بھارتی دولہوں کی ویزا کا وقت ختم ہونے سے دولہے بھارت جانے کی تیاری میں۔ دلہنوں کو ویزا نہ ملنے سے وہ اپنے پیاؤں کے گھر نہی جاسکے گی۔ نو بہاتی دلہنوں کے ارمانوں پر بھی بھارت نے پانی پھیر دیا۔
![]()