تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی گلبہار پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی گلبہار پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/کامل حسین) کراچی گلبہار پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنلز ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین کے گرِفت میں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و چوری شدہ موٹرساٸیکل برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آٸی جی ویسٹ امین یوسفزٸی و ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین احکامات جاری۔ ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے غنڈہ راج کرنے والے عناصر کے گِرد گیھرا تنگ کرتے ہوۓ ان کا مکمل خاتمہ کرنے کا عزم کر لیا جبکہ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین کے نگرانی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنلز کو دبوچ لیا۔ ملزمان میں شامل محمد احمد ، اطہر قریشی اور انورزیب کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین و چوری شدہ موٹرساٸیکل برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرےکار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم کا مکمل خاتمہ کرینگے اور ان جراٸم پیشہ عناصروں کا جڑ سے صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر ریلیف و تحفظ فراہم کرینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے