تھائی لینڈ/ بینکاک (رپورٹ: عمران یوسف) پاکستان اور بھارت کی کشیدہ صورتحال کے باعث بنکاک سے پاکستان جانے والی تمام پروازیں منتقل کردی گئی تھی۔ جس کی وجہ سے بینکاک میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہوۓ تھے۔ تاہم ابھی تک انڈین سیکٹر نہ کھولنے کی وجہ سے تھائی ایئرلائن کو انڈین سیکٹر چینج کرنا پڑا اور براستہ مسقط سیکٹر سے پرواز بھری ہے۔ آج تھائی ایئرلائن کے دو طیارے پرواز کر رہے ہیں۔ ایک طیارے نے ابھی جی 6 بجکر 50 منٹ پر پرواز جبکہ دوسرا طریقہ طیارہ آٹھ بج کر دس منٹ پر جبکہ کل صبح ایک طیارہ دس بجے پرواز کرے گا۔ جو پاکستانی مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ لے کر پہنچے گا۔ تاہم پی آئی اے نے ابھی تک بنکاک سے اپنی سروسز کا آغاز نہیں کیا۔ جس وجہ سے آج بھی پی آئی اے کے مسافر وطن واپس نہ جا سکے۔ یاد رہے کہ بھارتی طیاروں نے پیر اور منگل کی درمیانی شپ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر ایمونیشن گرا کر فرار ہوئے جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اگلے ہی روز پاک فضائیہ نے دو بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ کشیدہ صورتحال کی بنا پر پاکستان کی ایئر سپیس بند کر دی گئی تھی۔ مسافر اپنے وطن واپسی پر نہایت خوش اور مطمئن نظر آرہے تھے اور انہوں نے تھائی گورنمنٹ اور پاکستانی ایمبیسی کے تعاون کا بھرپور شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
![]()