میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میونسپل کمیٹی میرپورخاص کی جانب سے پاک فوج یکجہتی کی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت چیئرمین میونسپل کمیٹی فاروق جمیل درانی نے کی ریلی میں شہر کے تاجر، سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ ریلی میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگاے گئے۔ چئیرمین میونسپل کمیٹی فاروق جمیل درانی نے کہا کہ بھارت نے 2 درخت تباہ کیے ہماری پاک فوج نے بھارت کے 2 جنگی جہاز تباہ کر دیے اور اس کے ساتھ ساتھ انکا 1 پائلٹ گرفتار کر کے بھارت کو سرپرائز بھی دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج ریلی میں ثابت ہوگیا کہ نہ تو کوئی سندھی نہ پختون نہ پنجابی نہ تو مہاجر ہم سب پاکستانی ہیں ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ چئیرمین و افسران اور ملازمین پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
![]()