کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ملک میں بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم آج بلوچستان کہ راستے ملک میں داخل ہوگیا جس کے بعد آج ہی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے اور 1 مارچ سے آہستہ آہستہ ملک بھر میں یہ سسٹم پھیل جائے گا اور گرج چمک کہ ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔ اور یہ بارش کا سلسلہ 3 اور 4 مارچ تک جاری رہے گا۔ سندھ صورتحال آج سے سندھ بھر میں بارش کے امکانات ہیں جس میں لاڑکانہ، کندھکوٹ، شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، سکھر، کشمور، خیرپور، ڈہرکی، گھوٹکی، ٹھل، پنو عاقل، رسول پور، محراب پور، نوابشاہ، پکا چانگ، نوڈیرو، نوشہرو فیرو، گمبٹ، قمبر، خیرپور، ناتھن شاہ، مورو، دادو، مہڑ، قمبر، جوھی، واھی، پاندھی قصبو، گورکھ ہل، سہون، قاضی احمد، سکرنڈ، ہالا، سانگھڑ، ٹنڈو آدم، ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، نوری آباد، کراچی، میرپورخاص، ٹھٹہ، بدین، مکلی، سجاول، جاتی اور تھرپارکر، اسلام کوٹ، عمرکوٹ، مٹھی، نگر پارکر، کیٹی بندر میں گرج چمک کہ ساتھ کہیں کہیں موسلا دھار اور کہیں ہلکی بارش کے امکان موجود ہیں جبکہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، گھوٹکی، ڈھرکی، کشمور، کندھ کوٹ، گڈو، شکارپور، ٹھل، پنوعاقل، خیرپور، دادو، جوہی، مورو، محراب پور، میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
![]()