میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سماجی رہنماء انجنیئر شاہد اقبال نے کہا کہ جس معاشرے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کی ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیئے کھیلوں کو فروغ دینا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید اسٹڈیم میں صوبائی وزیر سیٹھ ہری رام کشوری لال کے والد کے نام سے منسوب آل سندھ کشوری لال میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام میں بطور مہمان خصوصی کیا۔ فٹ بال ٹورنامنٹ 17 فروری کو شروع ہوا جس میں آج چوتھا میچ مہراب الیون اور ینگ جان الیون کے درمیان ہوا۔ مہراب الیون نے چار گول سے برتری حاصل کرکے ینگ جان کر ہرادیا۔ میچ اسکور میں ینگ جان نے دو گول کیے اور مہراب الیون نے چھ گول کیے۔ ٹورنامنٹ میں سیکریٹری امام بلوچ اور دیگر نے مہمان خصوصی سماجی رہنماء انجنیئر شاہد اقبال کو اجرک کے تحائف پیش کیے۔
![]()