تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محکمہ ایکسائیز میں جعلی بھرتیاں کرانے کے نام پر پیسے بٹورنے والے اہلکاروں کے خلاف نیب نے اسسٹنٹ کمشنر جنرل میرپورخاص کو فوکل پرسن مقرر کردیا

محکمہ ایکسائیز میں جعلی بھرتیاں کرانے کے نام پر پیسے بٹورنے والے اہلکاروں کے خلاف نیب نے اسسٹنٹ کمشنر جنرل میرپورخاص کو فوکل پرسن مقرر کردیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) محکمہ ایکسائیز میں جعلی بھرتیاں کرانے کے نام پر پیسے بٹورنے والے اہلکاروں کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر جنرل میرپورخاص نیب کی حکم کی ہدایت کی روشنی میں فوکل پرسن مقرر۔ نیب افسران کے خط کے حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ حیدرآباد کے ایک ملازم کانسٹیبل جان محمد ولد فضل دین اور دیگر کے خلاف ایڈیشنل ڈائریکٹراسٹاف نیب کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ مذکورہ ملازم نے سرکاری نوکریاں دلانے کے بہانے لوگوں سے لاکھوں روپے حاصل کرکے جعلی آرڈر دلائے ہیں اس سلسلے میں عوامی شکایات کو سننے اور مسائل حل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جنرل میرپورخاص کو فوکل پرسن مقررکیا گیا ہے اس ضمن میں ایڈیشنل کمشنر ٹو نے میرپورخاص ڈویژن کے تمام سرکاری محکموں کے ذمہ دار افسران کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی شکایات و مسائل کو روکنے کیلئے ایڈیشنل کمشنر ٹو آفس کو آگاہ کیا جائے تا کہ ایسے لوگوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جاسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے