Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز ضلع بھر میں بارش، مختلف حادثات، بجلی کا نظام درہم برہم نظام زندگی متاثر

نوشہرو فیروز ضلع بھر میں بارش، مختلف حادثات، بجلی کا نظام درہم برہم نظام زندگی متاثر

نوشہروفیروز ( رپورٹ۔ امداد اللہ ملک ) ضلع بھر میں وقفہ وقفہ سے گزشتہ روز سے جاری بارش میں مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی بجلی کا نظام درہم برہم نظام زندگی متاثر۔۔۔۔
تفصیلات کیمطابق ضلع بھر میں گزشتہ روز بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے بارش کا یہ سلسلہ رات سے دن بھر جاری رہا جس سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہونے کی ساتھ ساتھ بجلی کا نظام بھی درہم برھم رہا نوشہروفیروز مورو بھریا سٹی کنڈیارو محراب پور ہالانی خانواھن کوٹری سمیت دیگر شہروں میں بارش آنے کیساتھ گم ہوگئی تھی جبکہ مورو اور دیگر شہروں ٹرانسفارمر میں دھماکے ہونےکی بھی اطلاعات ہیں بارش سے مختلف حادثات رونما ہوئے کنڈیارو کے نزدیک گاؤں میر محمد خشک میں گھر کی دیوار گرنے سے 8 سالہ علی حیدر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر کنڈیارو ہسپتال لیجایا گیا۔ دوسری جانب نوشہروفیروز کی سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے رکشہ کھلے مین ہول میں گرگیا ۔ رکشہ میں سوار دو خواتین اسکول ٹیچر گر کر زخمی ہوگئیں جبکہ ایک موٹرسائیکل سوار موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے گر کر زخمی ہوگیا۔۔۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے