بوٹ بیسن ( رپورٹ : زوہیب عتیق / کامل حسین ) پولیس اِن ایکشن بدنامِ زمانہ منشیات فروش ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے شکنجے میں. ملزم کے قبضے سے 1050 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔
تفصیلات کے مطابق ایڈشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل ، ایس ایس پی ساوتھ سید پیر محمد شاہ ، ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز و اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا کے سربراہی میں ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے۔ کامیاب و زبردست کاروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو دھرلیا۔ ملزم یوسف ولد شہزاد کے قبضے سے 1050 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے دائرے دار کو تیز کر دیا۔
رابطہ کر نے پر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاون کرکے ان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
Tags Crime Karachi police