Home / اہم خبریں / الخدمت ٹنڈو آدم کا 3 روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ اختتام پذیر ہوگیا، 825 مریضوں کا معائنہ 82 افراد کو آپریشن کے ساتھ ادویات بھی دی گئیں

الخدمت ٹنڈو آدم کا 3 روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ اختتام پذیر ہوگیا، 825 مریضوں کا معائنہ 82 افراد کو آپریشن کے ساتھ ادویات بھی دی گئیں

ٹنڈو آدم ( رپورٹ: رضوان احمد غوری) الخدمت ٹنڈو آدم کے تحت لگائے گئے تین روزہ انکھوں کا مفت کیمپ کا اختتام ہوگیا۔ کیمپ تعلقہ ہسپتال میں لگایا گیا۔ کیمپ میں 825 افراد کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت دوائیں دیں گئیں۔ 82 افراد کے آپریشن کیے گئے۔ ٹنڈو آدم میں الخدمت ٹنڈو آدم کی جانب سے سالانہ تین روزہ مفت آنکھوں کا کیمپ لگایا گیا۔ مفت آنکھوں کے کیمپ میں نامور ڈاکٹروں نے 825 مریضوں کا معائنہ کیا۔ جس کے بعد 82 افراد کے آپریشن کے ساتھ ادویات بھی دی گئیں۔ اس موقع پر سید توحید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں غربت اور مہنگائی کے پیش نظر ہم نے ہر سال کی طرح اس سال بھی مفت آنکھوں کا کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا اور اللہ کا شکر ہے کہ اس کیمپ سے ہزاروں افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم غریب لوگوں کی تکالیف دور کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کریں۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے