میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے نوجوان سماجی رہنما اور انکی ٹیم کی جانب سے دستخط اور ریفرنڈم مہم کامیابی سے جاری ابتک بیس ہزار سے زائد لوگوں نے میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام کے اپنا جمہوری حق بذریعہ دستخط اور ریفرنڈم ووٹ دے کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ میرپورخاص میں بچوں کے بہتر مسقبل کے لئے میرپورخاص میں یونیورسٹی کا قیام چاہتے ہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان محمد ناصر اقبال جو میرپورخاص کے رہائشی ہے، اکیلے ہی میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام لے جہدوجہد کر رہے تھے، پھر اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے دستخط مہم کچھ دنوں پہلے شروع کی تھی جس کے تحت وہ مختلف تعلیمی اداروں اور شہر کی اہم شاہراوں پراپنا کیمپ لگا کر لوگوں کو یونیورسٹی کی اہمیت سے آگاہ کر رہے ہیں،اس ہی سلسلے میں اتوار کو بھی ریفرنڈم کیمپ لگایا گیا جہاں شہر میرپورخاص کی عوام نے بڑی تعداد میں ووٹ دیکر میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے اپنا فیصلہ سُنا دیا۔ کئی دنوں سے جاری اس مہم میں ضلعی انتظامیہ کے افسران اور شہر کی سیاسی و سماجی، اساتذہ، طلباء و طالبات اور مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے نہ صرف اس مہم میں دستخط /ریفرنڈم ووٹ دیا ساتھ ہی اس اقدام کی حوصلہ افزائی کی۔گذشتہ دنوں سے جاری اس مہم سے میرپورخاص سے میں یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے، سماجی رہنما محمد ناصر اقبال، اویس ملک اور فاروق چاکی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 40 سالوں سے میرپورخاص کے منتخب نمائندوں نے میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا صرف بیانات کی حدد تک ہی کام کیا، میرپورخاص کے ہزاروں طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے جس میں میرپورخاص کے طلبہ اور طالبات میں احساس محرومی جنم لے رہی ہے۔ حالیہ مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق میرپورخاص ڈویژن کی آبادی تقریبا چالیس لاکھ تک ہے مگر افسوس آج تک میرپورخاص ڈویژن میں کوئی بھی سرکاری یونیورسٹی نہیں صرف سندھ یونیورسٹی جامشور ہ کا ایک کمپس موجود ہے جہاں صرف چند ہی مضامین پر تعلیمی دی جا رہی ہے جو میرپورخاص کے طلبہ و طالبات کی تعلیمی ضرویات کو مکمل نہیں کر پا رہی ہے جبکہ اس کے برعکس نوابشاہ اور گمبٹ جو آبادی کے لحاظ سے میرپورخاص سے چھوٹا شہر ہے مگر وہاں میڈیکل کالجز کا ہونا میرپورخاص کے طلبہ طالبات کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے مگر اب ہم اس مہم کے زریعے سندھ حکومت واضح کیا ہیکہ میرپورخاص کے لئے فوری طور پر یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جو میرپورخاص کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم میرپورخاص ڈویژن کے مختلف شہروں میں جاکریونیورسٹی کے قیام کیمپ لگا ئے گے تاکہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت تک ہماری آواز پہنچ سکے، اویس ملک نے شہر میرپورخاص کی عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ زیادہ سے زیادہ اس میں دستخظ اور ریفرنڈم ووٹ دیکر اس مہم کو کامیاب بنائیں۔
![]()