Home / اہم خبریں / کراچی میں ڈاکس پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی میں ڈاکس پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں ڈاکس پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنلز ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی کے شکنجے میں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سِٹی مقدس حیدر کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی بمعہ پولیس پارٹی سماج دشمن عناصروں کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب و زبردست کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گھیر لیا۔ ملزمان میں شامل یاسین، سفیان شاہ اور سہیل عرفان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو قیمتی سامان و نقدی سے محروم کرکے فرار ہوجاتے تھے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی نے یہ موقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کو کسی قابل نہیں چھوڑینگے اور انکے ساتھ سختی سے نمٹا جاٸیگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے