تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاک فضائیہ کے جنگی ہیرو ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) طارق حبیب خان کے انتقال پر سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کا اظہار افسوس و تعزیت

پاک فضائیہ کے جنگی ہیرو ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) طارق حبیب خان کے انتقال پر سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کا اظہار افسوس و تعزیت

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاک فضائیہ کے جنگی ہیرو ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) طارق حبیب خان کے انتقال پر سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے گہرے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے اظہارتعزیت کی ہے۔ 1965 اور 1971کی پاک بھارت جنگوں میں شاندار کارنامے دکھانے والے پاک فضائیہ کے مایہ ناز ہوا باز ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) طارق حبیب خان طویل علالت کے بعد بروز بدھ انتقال کرگئے تھے۔ حکومت پاکستان نے ان کی بہادری اور جرات کے اعتراف میں انہیں ستارہ جرأت سے نوازا تھا۔ سلمان مجاہد بلوچ نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دونوں پاک بھارت جنگوں میں انکے جرأت مندانہ کارناموں کو سراہا۔ ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) طارق حبیب خان ایک غیر معمولی فائٹر پائلٹ اور ایک محب وطن پاکستانی تھے جنکی مادرِ وطن کی خاطر سر انجام دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور جنت میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے