تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پولیس ارشاد رانجھانی کیس میں ملوث قاتل رحیم پٹھان شاہ کو فوری گرفتار کرے۔ اسحاق شیخ

کراچی پولیس ارشاد رانجھانی کیس میں ملوث قاتل رحیم پٹھان شاہ کو فوری گرفتار کرے۔ اسحاق شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) انسانی حقوق کے رہنما اسحاق شیخ نے کراچی پریس کلب پر سول سوسائٹی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی پولیس ارشاد رانجھانی کیس میں ملوث قاتل رحیم شاہ پٹھان کو فوری گرفتار کرے۔ انہوں نے کہا کراچی میں اس طرح کے واقعات پر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو کراچی میں انارکی اور پر تشدد واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے پولیس کے سایہ میں قاتل رحیم کی جانب اپنے حق میں کرنے والے مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے جس پر سول سوسائٹی میں تشویش اور حکومت سندھ اور کراچی پولیس پر سوالیہ نشان ابھرنے لگے ہیں انہوں نے کہا ایسے واقعات صوبے میں طاقت کے زور پر ریاست قائم کرنے کے مترادف ہے انہوں نے قاتل رحیم کی فوری گرفتاری اور اس کا نام اے سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے