میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ کھیلوں سے صحت مند معاشرے کا قیام تشکیل پاتا ہے جس سے صحت مند اورمثبت سوچ جنم لیتی ہے جبکہ کھیلوں سے ہی نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتیوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس ( پی سی بی گراؤنڈ ) میرپورخاص میں سندھ کالجز گیمز 2018-19 فیز تھری انٹر کالجز ٹورنامنٹ بوائز اینڈ گرلز کی اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں میں کھیلوں کا شوق پیدا کرنے کیلئے صوبائی وزیر کھیل اور سیکریٹری کی کوششوں سے سندھ بھر میں کالج سطح پر سندھ کالجز گیمز شروع کئے گئے ہیں جو کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات کیلئے بہت خوشی کی بات ہے کمشنر نے کہا کہ حکومت سندھ کھیلوں کے شعبے میں طلبہ و طالبات کو آگے لانے کیلئے بھی کوشاں ہے اس مقصد کیلئے حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے کھیلوں کے میدان تعمیر کئے گئے ہیں ا ب ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان میدانوں کی دیکھ بھال کریں ٹورنامنٹ میں عمرکوٹ، میرپورخاص اور تھرپارکر ضلعوں کے 14 بوائز اینڈ 7 گرلز 21 کالجوں کے طالبہ و طالبات نے حصہ لیا ٹورنامنٹ میں باسکٹ بال، کرکٹ، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، تھروبال، فٹبال، ہاکی، 100 اور 200 میٹر ریس اور دیگر کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری محمد خان کھٹی، ڈائریکٹر کالجز میرپورخاص پروفیسر میر چند اوڈ، ایڈیشنل ڈائریکٹرز کالجز پروفیسر آرائیں، اللہ بچایو مہر، شیریں عبید، فوکل پرسن سید راحت علی شاہ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سلیم اقبال، رانا الطاف، ارشاد علی مخدوم ، کالجوں کے پرنسپلز، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
![]()