تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں گلبہار پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی میں گلبہار پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں گلبہار پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار۔ ملزمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پہ نقدی و موباٸل فون چھیننے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ پولیس نے موقع واردات پہ پہنچ کر ملزمان کو دھرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راؤ عارف اسلم کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانہ داروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کا گیھرا تنگ کرنا شروع کر دیا۔ کامیاب و زبردست کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین کی سر براہی میں بدنامِ زمانہ 2 اسٹریٹ کرمنلز کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل بختاور اور شہباز  کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین برآمد۔ ملزمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پہ نقدی و موباٸیل فون چھیننے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ پولیس نے موقع واردات پہ پہنچ کر ملزمان کو دھرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے