Home / اہم خبریں / یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو پاکستان کے نامور کھلاڑی ان ایکشن ہونگے ظہور الٰہی سٹیڈیم گجرات میں گجرات لائنز اور کشمیر کنگز مد مقابل ہونگے، شائقین کے لئے فری انٹری

یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو پاکستان کے نامور کھلاڑی ان ایکشن ہونگے ظہور الٰہی سٹیڈیم گجرات میں گجرات لائنز اور کشمیر کنگز مد مقابل ہونگے، شائقین کے لئے فری انٹری

گجرات (رپورٹ: مرزا عادل رحمان) گجرات ظہور الٰہی سٹیڈیم میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کرکٹ میچ ہوگا جس میں ہزاروں شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں داخل ہو‍ں گے کرکٹ میچ کا مقابلہ گجرات لائنز اور کشمیر کنگز کے درمیان ہوگا جس میں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی میچ کھیلیں گے انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں عمران نزیر، سلمان بٹ، کامران اکمل، صاحبزادہ فرحان، نعمان انور، توفیق عمر، مختار احمد، عبدالرؤف اور بلال عظمت وغیرہ شامل ہیں۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں میچ دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ کے لئے فری انٹری ہوگی۔ خواتین اور بچوں کے لیے علیحدہ انتظام ہوگا ٹی ٹونٹی میچ میں چاچا کرکٹ بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ مقامی کھلاڑی بھی ان ایکشن ہوں گے۔ میچ 10 بجے شروع کروا دیا جائے گا ظہور الٰہی سٹیڈیم میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو نظر آئے گا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے