Home / اہم خبریں / آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپوخاص ریجن کی جانب سے مختلف پرائیویٹ اسکولز کے طالب علموں کے لئے کراچی اسٹڈی و پکنک ٹور کا اہتمام کیا گیا

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپوخاص ریجن کی جانب سے مختلف پرائیویٹ اسکولز کے طالب علموں کے لئے کراچی اسٹڈی و پکنک ٹور کا اہتمام کیا گیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمینٹ ایسوسی ایشن میرپوخاص ریجن کی جانب سے مختلف پرائیویٹ اسکولز کے طالب علموں کے لئے کراچی اسٹڈی و پکنک ٹور کا اہتمام کیا گیا۔ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد 100 طالب علموں و اساتذہ پر مشتمل قافلہ میرپورخاص سے روانہ ہوا اس موقع پر معروف سماجی و سیاسی رہنما راجہ عبدالحق نے اپنے رفقاء کے ہمراہ کراچی جانے والے قافلے کو الوداع کیا اور اجتماعی سفر خیر کی دعا کی گئی اور بچوں کو پھولوں کے تحائف پیش کئے گئے۔ ریجنل صدر فیصل خان زئی، غلام نبی چوہان، زیشان، نقیب خان، عٹمانی، رعنا منور، روشن عالم و دیگر نے راجہ صاحب کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا اور کہا خوشی اس پر مسرت موقع پر شہید چیئرمین سید خالد شاہ کی کمی کو بوجھل دل کے ساتھ محسوس کیا جائے گا۔ بچوں کو کراچی کے مختلف پکنک پوائنٹ پر تفریح کرائی جائے گی اسکے علاوہ کمشنر کراچی کی جانب سے سی ویو پر ہونے والی میراتھن ریس اور ویسٹ انڈیز و پاکستان وومن ٹی 20 کرکٹ میچ اسٹیڈیم میں دکھایا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے