Home / اہم خبریں / پيپلز کسان کميٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اعزاز میں تقریب اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

پيپلز کسان کميٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اعزاز میں تقریب اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) پيپلز کسان کميٹی مرکزی رہنماؤں کے اعزاز میں تقریب اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تفصیلات کے مطابق میہڑ پیپلز کسان کمیٹی ضلع دادو رہنما عبدالغفار شاہانی اور ذوالفقار سموں کی طرف سے پیپلز کسان کمیٹی سندھ کےصدر میر محمد پنھل لہر، سینیئر وائس چیئرمین سید گدا حسین شاہ، منیر پنھور اور دیگر منتخب سندھ کی قیادت میں تقریب ہوئی تقریب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگره کا کيک کاٹا گیا تقریب سے سندھ کے صدر میر پنھل لھر، سید گدا حسین شاہ، منیر پنھور، اشرف سولنگی، عبدالمطلب پنھور، عبدالغفار شاہانی، ذوالفقار سموں اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر چلتے ہوئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے کسانوں سے وفاقی حکومت کی زیادتیاں برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی قائدین نے جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جان قربان کر دی، پیپلزپارٹی کے کارکن اپنے قائدین کے منشور پر چلتے ہوۓ عوام کی خدمات جاری رکھیں گے وفاقی حکومت نے غریبوں کے اوپر مہنگائی کا انبار کھڑا کردیا ہے جبکہ کسانوں کو بھی نہیں چھوڑا کھاد مہنگی کرکے کسانوں کا جینا مشکل کردیا ہے جبکہ تقریب سے پہلے پیپلز کسان کمیٹی سندھ کے صدر پنھل خان لھر، سینئر نائب صدر سید گدا حسین شاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری منیر احمد پنھور اور دیگر رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل میہڑ کےصدر محمود مہیسر سے بھابی کےانتقال اور پاک دھرتی نیوز کے عبدالرحمن قمبرانی سے چچا کے انتقال پر تعزیت کی اس کے بعد پیپلزکسان کمیٹی سندھ کے مرکزی رہنما شاہانی ہوٹل میہڑ میں منتخب تقریب میں پہنچے تو کارکنان نے بڑے جوش سے استقبال کیا اور تقریب میں تمام اضلاع کے رہنما اور بڑی تعداد میں کارکنان سمیت نیشنل پریس کلب میہڑ کی ٹیم نے خصوصی طور شرکت کی تقریب میں آئے ہوئے پیپلز کسان کمیٹی سندھ کے رہنماؤں اور مہمانوں کو سندھ کی ثقافت بوسکی کی پگڑی ٹوپی اور اجرک کے تحفے دیے گئے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے