Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کو روکنے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں

کورونا وائرس کو روکنے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورونا وائرس کو روکنے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں، 28 مارچ تک پروازیں منسوخ رہیں گی، بیرون ملک نہ کوئی پرواز جائے گی نہ پاکستان آئے گی۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدام اٹھایا ہے۔ ہفتہ کو ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق پی آئی اے نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں پابندی کا اطلاق ہفتہ 21 مارچ شب 8 بجے سے لے کے 28 مارچ تک ہوگا۔ ترجمان عبداللہ خان نے مزید کہا کہ پروازوں کے منسوخی حکومت پاکستان کی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کے تناظر میں کیا گیا مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلئے معذرت خواہ ہیں مگر پرہیز علاج سے بہتر ہے پی آئی اے مزید معلومات اور بکنگ کے تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سنٹر سے رابطہ کریں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے