Home / اہم خبریں / میہڑ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں شہر دوسرے روز بھی جزوی طور بند رہا

میہڑ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں شہر دوسرے روز بھی جزوی طور بند رہا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں کورونا وائرس سے بچاؤ  کے سلسلے میں  میہڑ شہر دوسرے روز بھی جزوی طور بند رہا جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کی ہدایت اور اپیل پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آج  سے 3 دن تک میہڑ شہر بند رہے گا اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند،  ڈی ایس پی میہڑ سعید رند اور ایس ایچ او نور مصطفی پٹھان نے نیشنل پریس کلب میہڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کے احکامات اور اپیل پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے میہڑ شہر 3 دن تک بند رہیگا ہم نے شہریوں کو پابند کیا  ہے کہ وہ تین دن تک اپنے گھروں میں رہیں اور خطرناک وائرس سے بچیں جب کہ دوسری طرف کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہریوں نے اشیاء کی چیزیں لینے شروع کردی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے 9 روزہ عرس کی تقریبات، علماء کرام کے روحانی و اصلاحی خطابات

حیدرآباد، (نوپ نیوز) سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے زیر اہتمام چیئرمین الحاج گلشن الٰہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے