میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں حاصل کھوسو کے رہائشی عمر رسیدہ سوڈہل کھوسو نے نیشنل پریس کلب میہڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیھن جو دڑو کا رہائشی منصور کھوسو مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے جب کہ گزشتہ روز منصور کھوسو نے میرے گھر حاصل کھوسو آکر مجھ پر تشدد کیا ہے اور الٹا جھوٹے الزامات لگا کر میہڑ تھانے میں میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ناانصافی ہوئی منصور کھوسو میرا داماد ہے وہ میری بیٹی کو آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا رہتا ہے جس کی وجہ سے میری بیٹی میرے پاس رہتی ہے، میں نے اس کے بھائی عبدالغنی کھوسو اور رئیس رجب کھوسو کو بھی شکایت کی ہے اس کے باوجود کوئی تدارک نہیں ہوا ہے انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کر کے تحفظ دیا جائے اور میری بیٹی کی زندگی بچائی جائے۔
![]()