اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان مسلم لیگ ن و قیادت قوم کے ساتھ ہے اللہ رب العزت سے سلامتی، خیرخواہی و اچھائی کیلئے دعا گو ہیں سلیکٹیڈ حکمران نااہل و نالائق تمام شعبہ جات میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں حکومت کا سارا زور حزبِ مخالف کے رہنماؤں کے خلاف بے بنیاد مقدمات کے اندراجو انتقامی کاروائیوں اور یوٹرن کے ریکارڈ قائم کرنے پر ہے ملکی معاشی صورتحال بھی انتہائی گھمبیر ہے مہنگائی، بدامنی، لاقانونیت، کرپشن، توانائی، بحران و بیروزگاری تھمنے کا نام نہیں لے رہی میاں شہبازشریف جلد وطن واپس آرہے ہیں سردار عاطف حسین خان مزاری کے صاحبزادے بھتیجے و ساتھیوں کے خلاف من گھڑت بے بنیاد انتقامی مقدمہ کی شدید و پرزور مذمت کرتے ہیں آئی جی پنجاب مقدمہ خارج کریں جیلیں مقدمات ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں سردار عاطف حسین مزاری و ان کے خاندان کی مسلم لیگ ن کیلئے بیش بہا قربانیاں ہیں اور مسلم لیگ ن کو ان کی ثابت قدمی پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے مرکزی رہنماؤں احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق نے سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سردار عاطف حسین خان مزاری سے قائد حزب اختلاف چیمبر اسلام آباد میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف ہزاروں و سینکڑوں مقدمات کے اندراج و انتقامی کاروائیوں کے باوجود بھی مسلم لیگ ن مقبول ترین سیاسی جماعت و میاں برادران سابق وزیراعظم محمد نواز شریف و محمد شہباز شریف کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے ملک و قوم کو تاریکیوں و اندھیروں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ملکی معیشت و خود مختاری کا سودا آئی ایم ایف کے ہاتھوں کر دیا گیا ہے مگر آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل ہرگز نہیں ہونے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ کو درجہ بھی مسلم لیگ ن ہی دے گی صوبہ پنجاب خیبرپختونخوا و جنوبی پنجاب سے بھی قد آور شخصیات مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں انتقامی کاروائیاں بے بنیاد مقدمات و جیلیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں سردار عاطف حسین خان مزاری و ان کا خاندان کو مسلم لیگ ن سے ثابت قدمی کی سزا دی جارہی ہے ان پر ان کے دوستوں پر درج مقدمہ جھوٹا من گھڑت و انتقامی ہے اسے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب آر پی او ڈیرہ غازی خان خارج کردیں سردار عاطف حسین مزاری و ان کا خاندان مسلم لیگ ن کا بیش بہا اثاثہ ہیں اور ہمارا فخر ہیں ہم ان کی ثابت قدمی کو سراہتے ہیں۔
![]()