Home / اہم خبریں / عوام کو کورونا وائرس سے بچاوَ اور انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ چیئرمین بلدیہ غربی کراچی اظہار الدین احمد خان

عوام کو کورونا وائرس سے بچاوَ اور انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ چیئرمین بلدیہ غربی کراچی اظہار الدین احمد خان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین بلدیہ غربی کراچی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو کورونا وائرس سے بچاوَ اور انسانی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کیلئے اورنگی، بلدیہ، سائٹ، کیماڑی اور سرجانی میں بینرز و پوسٹر آویزاں اورعوام میں پمفلٹ تقسیم کیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں کورونا وائرس اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا میٹنگ میں وائس چیئرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی، میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح، پارلیمانی لیڈر ذیشان احمد خان، اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور چاروں زونوں کے ڈی ٹی اوز سینٹیشن بھی موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی اقدامات جوکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیے جارہے ہیں اس میں بلدیہ غربی کے اراکین ڈسٹرکٹ کونسل اور بلدیاتی افسران اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقہ سے انجام دیں کورونا وائرس کے حوالے سے عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا بھی ضروری ہے لہذا تمام زونوں میں صفائی ستھرائی اور کچرہ و گندگی کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے ساتھ ساتھ چونے کے چھڑکاؤ کو بھی یقینی بنایا جائے تمام یونین کمیٹیوں میں موجود آوارہ کتوں کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ کورونا وائرس سے بچاوَ اور عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے بلدیاتی افسران فرض شناسی کا ثبوت دیں حکومت سندھ کی جانب سے مختلف ہسپتالوں میں اضافی وارڈز کیلئے رضاکار تعیناتی کیلئے اسٹاف بھی مختص کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے