Home / اہم خبریں / خیرپور کے قریب مسلح افراد نے اغوا کے بعد کم عمر دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

خیرپور کے قریب مسلح افراد نے اغوا کے بعد کم عمر دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) خیرپور کے قریب مسلح افراد نے اغوا کے بعد کم عمر دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب پریالو تھانہ کی حدود میں کچے کے علاقے کے گاؤں میاں ابڑو میں مسلح افراد نے 2 سگے بھائیوں 14 سالہ حب علی اور 10 سالہ شوکت علی کو اغوا کے کچے کے جنگل کی طرف لے گئے مسلح اغوا کاروں نے دونوں نو عمر بھائیوں کو جنگل میں لے جا کر قتل کرکے لاشیں راستے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں مقتولین کی لاشیں اپنی تحویل میں لے کر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کردیں نو عمروں کی لاشیں گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا، ماں باپ کو غشی کے دورے غم سے نڈھال تاہم پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہوسکتا ہے لیکن مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے شکنجے میں لایا جاۓ گا، دو سگے بھائیوں کے قتل کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے