میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں کورونا وائرس کے وباء سے بچنے کیلئے لوگوں کو آگاہی دینے کیلئے تھردیپ سماجی تنظیم کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند کی قیادت میں تھردیپ تحصیل کوآرڈینیٹر سید ندیم شاہ، حمیرہ، عبداالصمد پھلپوتو، مہتاب سندھو، اظہار ہیسبانی، عبدالغفور بگھیو، سمیرا شاہ، حفیظ ناریجو اور دیگر کی جانب سے گاڑیوں پر میہڑ شہر سمیت شاہ پنجو سلطان اور دیگر گاؤں میں اعلان کیے گئے اور لوگوں میں ماسک تقسیم کیے گئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میہڑ غلام شبیر رند، تھر دیب کوآرڈینیٹر سید ندیم شاہ اور دیگر نے نیشنل پریس کلب میہڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی روک تھام کیلئے بچاؤ کے لیے مہم شروع کی ہے ہم لوگوں میں شعور دینے کے لیے ماسک تقسیم کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمات کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔
![]()