Home / اہم خبریں / کرونا واٸرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔ تاکہ اس مہلک و معتدی واٸرس سے خود کو اور اپنے اہل و عیال کو محفوظ رکھ سکیں۔ ایس ایس پی نوشہرو فیروز

کرونا واٸرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔ تاکہ اس مہلک و معتدی واٸرس سے خود کو اور اپنے اہل و عیال کو محفوظ رکھ سکیں۔ ایس ایس پی نوشہرو فیروز

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ایس ایس پی نوشہرو فیروز کا ضلع نوشہرو فیروز کے عوام کےلئے پیغام۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ میں تیزی سے پھیلنے والے خطرناک کرونا واٸرس پر قابو پانے کے لِئے اہم احکامات جاری کیے گئے ہیں جس پر عمل پیرا ہونا ہم سب کا فرض اور قومی ذمہ داری ہے۔ ضلع نوشہرو فیروز کی باشعور عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 15 دن کے لئے تمام ریسٹورنٹس، شاپنگ سینٹرز، الیکٹرونکس، آٹو پارٹس، نئے کپڑے اور استعمال شدہ کپڑوں کی مارکیٹس، فرنیچر مارکیٹس وغیرہ اور تفریحی مقامات و پارکس، چاۓ کے ہوٹلز مکمل طور پر بند رکھیں جاٸیں گے۔ جب کہ روزمرہ استعمال ہونے والی ضروریاتِ زندگی کی اشیاءٕ والی دکانیں (سپر مارکیٹ، میڈیکل اسٹورز، سبزیاں، پھل اور گوشت کی دکانیں، بیکریاں، دودھ کی دکانیں، کریانہ اسٹورز، پنکچر شاپس کھلے رہیں گے اس کے علاوہ ہوٹلوں، ریسٹورنٹس سے ضروریات کی چیزیں پارسل کے ذریعے گھروں پر منگوا سکتے ہیں، اشیاء خورد و نوش لانے لے جانے والی گاڑیوں اور ایمبولینسوں کو نہیں روکا جاۓ گا۔ ضلع نوشہرو فیروز کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ بلا وجہ و بے سبب گھروں سے باہر نا نکلیں، کسی بھی مقام پر اکھٹے جمع نا ہوں اور نا ہی ہجوم کی شکل اختیار کریں، ایک دوسرے سے حدِ فاصلہ رکھیں، کرونا واٸرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔ تاکہ اس مہلک و معتدی واٸرس سے خود کو اور اپنے اہل و عیال کو محفوظ رکھ سکیں۔ ہم آپ کے محافظ ہے، آپ کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے