کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) چیئرمین بلدیہ وسطی کراچی محمد ریحان ہاشمی کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین میڈیکل کمیٹی بلدیہ وسطی سہیل احمد، یونین کمیٹی نمبر 23 کے چیئرمین شہزور، چیئرمین یوتھ افیئرز کمیٹی سید عمار عباس نے ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ انمول اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا اور اولڈ ایج ہوم میں رہائش پزیر بزرگوں کا طبی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مفت طبی معائنے کے ساتھ ساتھ انھیں ضروری ادویات بھی مفت فراہم کیں۔ جس پر اولڈ ایج ہوم کی انتظامیہ اور رہائش پذیر بزرگ افراد نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کا شکریہ ادا کیا اور انھیں دعائیں بھی دیں۔ یاد رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گزشتہ روز ضلع وسطی میں قائم مختلف فلاحی مراکز کا دورہ کیا۔ اور ان فلاحی اداروں کو بلدیاتی سہولتوں کے ساتھ ساتھ درکار دیگر ضروریات کا جائزہ بھی لیا تھا۔ اس سلسلے میں چیئرمین ریحان ہاشمی نے چیئرمین میڈیکل کمیٹی اور بلدیہ وسطی کے ڈاکٹرز کی ٹیم کو ہدایت دی تھی کہ انمول زندگی اولڈ ایج ہوم نارتھ ناظم آباد میں رہائش پزیر افراد کا فوری معائنہ کرکے انہیں تمام ضروری ادویات فراہم کی جائیں۔
![]()