راجن پور (رپورٹ: انعام باری) آج کے پرآشوب و پرفتن دور کے درپیش سنگین چیلنجز بحرانوں خصوصاً سماجی برائیوں کا تدارک و خاتمہ نوجوان نسل کے قلوب و اذہان کو عشقِ مصطفیؐ کی شمعیں روشن و فروزاں کرنے میں ہی مضمر ہے آپ کی سیرتِ طیبہ فرمودات عالیشان ہمارے لیے بہترین مشعلِ راہ ہیں آپؐ، حسنین کریمین ؓ،اہل بیت اطہار سے بے پناہ محبت وعقیدت ہی ہمارے ایمان کی کسوٹی و اساس ہے مخلوق خدا کی بے لوث خدمت ہی دراصل عبادت کا درجہ رکھتی ہے عقیدہ ختم نبوت پر تمام مومنین مسلمانوں کا غیر متزلزل کامل ایمان و یقین ہے ختمِ نبوت کا منکر کافر و دائرہ اسلام سے بھی خارج ہے فتنہ مرزائیت و قادیانیت 1973کے متفقہ آئین کی رو سے کافر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ختمِ نبوت کے قانون میں قدغن تبدیلی ڈاکہ زنی ہرگز قبول نہیں کی جائے گی حکومت قادیانی نواز پالیسیاں ترک کر دے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے آپریشن ردالفساد آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے پاک آرمی کی پشت پر تمام محب وطن مذہبی وسیاسی جماعتیں ہیں ان خیالات کا اظہار عالمی مبلغ پیرزادہ علامہ رضا ثاقب مصطفائی نے نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت سردار خضر حسین خان مزاری سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن، سلامتی، اتحاد امت، بھائی چارے و وسعت قلبی کا دین ہے جس میں اقلیتوں کو بھی مذہبی آزادی کے حقوق عطاء کیے گئے ہیں خود کش حملے قتل ناحق انسانیت کا خون بہانا قطعاً حرام ہیں قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات و زندگی کا آئین مرتب کرتی ہے اور تاقیامت درپیش مسائل کی نشاندہی فرما دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا آج کے پرآشوب و پرفتن دور کے درپیش سنگین چیلنجز بحرانوں و سماجی برائیوں کا تدارک و خاتمہ نوجوان نسل کے قلوب و اذہان کو عشق مصطفیؐ کی شمعیں روشن و فروزاں کر کے ہی کیا جاسکتا ہے پاکستان کے ایوانوں و گلی کوچوں میں بھی یارسول اللہ کے نعروں کی صدائیں گونجیں گی اور یہ تاقیامت قائم رہیگا پاکستان کے خلاف میلی آنکھ دیکھنے والوں کے مزموم عزائم و ارادے باہم متحد و متفق ہو کر ناکام بنا دیں گے اور انہیں منہ کی کھانی ہوگی۔ اس موقع پر علامہ حفیظ اللہ مصطفائی، چیئرمین میلاد کمیٹی ایم شہباز خان، محمد زین العابدین خان بھی موجود تھے۔
![]()