Home / اہم خبریں / روجھان کے نواحی علاقہ سونمیانی میں مخبر کی اطلاع پر سنوکر کلب پر چھاپہ بھاری رقم برآمد 8 ملزمان گرفتار مقدمہ درج

روجھان کے نواحی علاقہ سونمیانی میں مخبر کی اطلاع پر سنوکر کلب پر چھاپہ بھاری رقم برآمد 8 ملزمان گرفتار مقدمہ درج

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) روجھان کے نواحی علاقہ سونمیانی میں مخبر کی اطلاع پر سنوکر کلب پر چھاپہ بھاری رقم برآمد 8 ملزمان گرفتار مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق روجھان کے نواحی علاقہ سونمیانی میں مخبر نے اطلاع دی کہ سنوکر کلب پر 8 افراد سنوکر گیم پر ہزاروں کا جوا کھیلا جا رہا ہے ایڈیشنل ایس ایچ او سونمیانی قیصر عباس، اے ایس آئی عمران یسین بمعہ پولیس نفری کے سنوکر کلب پر چھاپہ مار کر داؤ پر لگی رقم 43 ہزار 5 سو، 29 روپے برآمد اور 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا اور سٹیکز وغیرہ بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی، ملزمان کے خلاف تھانہ سونمیانی میں مقدمہ درج کرلیا گیا اس سلسلے میں معلومات لینے کے لیے جب ہم نے ایس ایچ او تھانہ سونمیانی سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرکل بنگلہ اچھا سید رمیز بخاری کی قیادت میں سیکھانی گینگ کا اہم کارندہ برکت کھوکھرانی جو سندھ پولیس، رحیم یار خان پولیس اور راجن پور پولیس کو قتل ڈکیٹی، اغوا برائے تاوان میں مطلوب تھا جس کو موضع چکر بوٹھ سے بمعہ آلہ قتل برآمد کرکے گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا علاوہ ازیں 2 پرچے 9 سی زیر کاشت بھنگ برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کیے جن پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید برآنکہ مقدمہ قتل کے 2 قاتل محبت، سخی اقوام لنڈ بمعہ آلہ قتل برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا انہوں نے کیا کہ جرائم کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصرین کی سر کوبی و قلع و قمع کر کے دم لیں گے علاقے میں جرم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہمارے فرض منصبی میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں رات کو پولیس کا مسلح گشت بھاری پولیس نفری کے ساتھ جاری ہے اور علاقے میں امن و امان قائم رکھنا اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے انہوں کہا کہ میرے دروازے مظلوم عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور مظلوم سائل کو ترجیحی بنیادوں ہر انصاف فراہم کرنا میرا مقصد حیات ہے اور جس کے لیے میں کوشاں ہوں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے