Home / اہم خبریں / کے الیکٹرک میں بڑی انتظامی تبدیلیاں، سعدیہ دادا عہدے سے ہٹا دی گئیں

کے الیکٹرک میں بڑی انتظامی تبدیلیاں، سعدیہ دادا عہدے سے ہٹا دی گئیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک میں اعلیٰ سطحی تبدیلیوں کے بعد ادارے میں وسیع پیمانے پر انتظامی اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے۔ طویل عرصے سے قائم مقام چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر کے طور پر فرائض انجام دینے والی سعدیہ دادا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ تبدیلیاں نئے چیئرمین و سی ای او سید محمد طحہ کی قیادت میں کی جا رہی ہیں، جو ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اپنی نئی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں۔

سعدیہ دادا کی جگہ علی کمال کو مستقل چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ بجلی کی پیداوار کے شعبے میں بھی اہم تبدیلی کرتے ہوئے عمران احمد کو چیف جنریشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تقرریوں کا مقصد کے الیکٹرک کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور کراچی میں بجلی کی پیداوار و ترسیل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
چیئرمین اور سی ای او کی سطح پر تبدیلی کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ ادارے کے دیگر شعبوں میں بھی مزید رد و بدل کیا جائے گا تاکہ نئے وژن کے مطابق اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

ماہرین اور صارفین ان تبدیلیوں کو کراچی میں بجلی کی صورتحال میں بہتری کی ایک مثبت کوشش قرار دے رہے ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

عثمان طارق اور رائلی روسو کی شاندار کارکردگی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دفاعی چیمپئنز کے خلاف اہم فتح

کراچی، ( رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے